ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اڑیسہ: لینڈسلائڈنگ کی وجہ سے کوئلے کی کان میں پھنسنے سے 1 کی موت، 4 کارکنان لاپتہ،ریسکیو آپریشن جاری

اڑیسہ: لینڈسلائڈنگ کی وجہ سے کوئلے کی کان میں پھنسنے سے 1 کی موت، 4 کارکنان لاپتہ،ریسکیو آپریشن جاری

Wed, 24 Jul 2019 21:52:26    S.O. News Service

بھونیشور،24/جولائی (ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) اڑیسہ کے اگل میں لینڈسلائڈنگ کے بعد کوئلے کی کان میں پھنسنے سے ایک شخص کی موت ہو گئی ہے۔وہیں اس میں کئی اورلوگوں کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔حادثے میں 9 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔اس دوران امدادی کام بھی جاری ہے،بدھ کو ایک اہلکار نے اس کی اطلاع دی۔مہاندی کولفیلڈس لمیٹڈ (ایم سی ایل) کی تالچیرکولفیلڈلس میں بھرت پور کوئلے کی کان میں نائٹ شفٹ میں کام کرنے والے مزدور بھاری لینڈسلائڈنگ کا شکار ہو گئے۔یہ حادثہ منگل کی رات 11-11.30 بجے اس وقت ہوا، جب زمین کا ایک حصہ ٹوٹ کر گر گیا اور وہاں کام کر رہے 13 مزدور اور مشینیں کان میں پھنس گئیں۔اس حادثے کے فورا بعد مزدوروں اور ریسکیو ٹیم نے کارروائی شروع کی اور 9 مزدوروں کو بچا لیا گیا،انہیں معمولی چوٹیں آئی ہیں۔زخمیوں کو علاج کے لئے تالچیر میں کمپنی کے مرکزی اسپتال میں شفٹ کر دیا گیا ہے۔وہیں 4 لاپتہ کارکنوں کو تلاش کرنے کا کام جاری ہے۔ایم سی ایل کے ڈائریکٹر (تکنیکی / آپریشنز) اور ڈائریکٹر (عملے) امدادی کام پر نظر رکھنے کے لئے تالچیر پہنچ گئے ہیں۔اس حادثے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے،کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لئے ضلع مجسٹریٹ نے علاقے میں بھاری سیکورٹی فورس کی تعیناتی کی ہے۔


Share: